پيپلزپارٹی پنجاب ميں وزارت خزانہ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی

مجتبیٰ شجاع الرحمان کو صوبائی وزيرخزانہ بنايا جائےگا

پاکستان پيپلزپارٹی پنجاب ميں وزارت خزانہ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو صوبائی وزيرخزانہ بنايا جائےگا اور وہ پنجاب کےآئندہ مالی سال کا بجٹ پيش کريں گے۔

ان کےعلاوہ رانا مشہود احمد،خواجہ عمران نذیر کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

کرنل (ر) ایوب،یاور زمان،ملک تنویراسلم، بلال یاسین کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

سیف کھوکھر،ذکیہ شاہ نواز،منشا اللہ بٹ،جہانگیرخانزادہ بھی ممکنہ طورپر کابینہ میں شامل ہوں گے۔

کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران کو بھی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

طاہرخلیل سندھو،چودھری اقبال گجر بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزرا اور 2 مشیران کا قلمدان دیا جائے گا۔

PUNJAB ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div