پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کرگئے

ان کی عمر 79 برس تھی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرڈاکٹرسکندرمیندھرو انتقال کرگئے۔

سماء کےنمائندے سنجے سادھوانی کے مطابق ڈاکٹرسکندرمیندھرو کئی ماہ سےعلیل اور علاج کےلیےامریکا میں مقیم تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ان کی میت منگل تک پاکستان لائی جائے گی۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو سندھ کےوزیر صحت بھی رہے۔ وہ 5 مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

انھوں نے محکمہ پارلیمانی امور، صحت،ماحولیات،عشرو زکوۃ،مذہبی امور میں وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرسکندر میندھرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرشازیہ مری نے بھی ڈاکٹرسکندرمیندھروکے انتقال پردکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرسکندر میندھرو پارٹی کا اثاثہ تھے۔

PPP

Tabool ads will show in this div