پنجاب کابینہ: پی پی کو مزید 3 وزرا اور 2 مشیر ملنے کا امکان

نئے اراکین کے کل حلف اٹھانے کا امکان
Jun 11, 2022

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، توسیع کے دوسرے مرحلے میں پی پی کے مزید 3 وزرا اور 2 مشیر شامل کرنے کا امکان ہے۔

صوبائی کابینہ کی توسیع کے دوسرے مرحلے میں شامل ہونے والے تقریباً 20 اراکین کل حلف اٹھائیں گے۔ حلف اٹھانے والوں میں رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، ملک تنویر اسلم، بلال یاسین، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ، کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران، طاہر خلیل سندھو، چوہدری اقبال گجر شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ میں توسیع کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید 3 وزارتیں اور 2 مشیروں کے عہدے ملنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ امکان ظاہر کیا گیا ہے صوبے کا پنجاب 13 جون بروز پیر پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

PUNJAB ASSEMBLY

HAMZA SHEHBAZ

Oath-taking

Tabool ads will show in this div