بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ‘سندھی’ انداز سب کو بھاگیا

رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک کمرشل میں کام کیا

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک کمرشل میں کام کیا جس میں انہوں نے سندھی انداز اپنایا ہے ۔

اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اشتہار پوسٹ کیا اور ساتھ کیپشن میں انہوں سندھی زبان کا جملہ لکھا کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’ اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ میں سندھی فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

یہ پانی کے پائپ کا مزاحیہ اشتہار ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک گھر خریدنے جاتے ہیں تو اسٹیٹ ایجنٹ اس گھر کی تعریف کرتے نہیں تھکتا جس پر بار بار رنویر سنگھ سندھی میں کہتے ہیں کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’۔ اسی دوران کمرے میں لگا فانوس ٹوٹ جاتا ہے اور ایک دیوار سے ٹکرا جاتا ہے جہاں سے ایک پائپ رسنا شروع ہوتا ہے۔

جس پر رنویز سنگھ کہتے ہیں کہ سجاوٹ پر اتنا خرچ کیا لیکن گھر کا پائپ لائن معیاری نہیں لگایا ۔

اداکار کے اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

Ranveer Singh

Tabool ads will show in this div