پارلیمنٹ ہاؤس کے پیٹرولیم اخراجات میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کا ملاقات میں فیصلہ
Jun 10, 2022

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے پیٹرول بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات میں ہوا۔

کٹوتی کا اطلاق اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام افسران پر ہوگا، دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور تمام افسران کے پیٹرول میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے، مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے، عوام کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کو مل کر اس بحران سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان

parliament

petrol crisis

BUDGET 2022-23

Tabool ads will show in this div