فلم قائد اعظم زندہ باد موجودہ حالات کی عکاسی کرے گی، ماہرہ خان

فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت ہمایوں سعید، فیصل قریشی، موسیقار اذان سمیع خان ، ہدایتکار ندیم بیگ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

فلم کا ریلیز کیا گیا 2 منٹ 34 سیکنڈ دورانیہ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں فہد مصطفیٰ کو ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے ایسا پولیس افسر جو پہلے خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار ہوجاتا ہے۔

ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں ہالی ووڈ کی طرح ہیرو کو اسٹنٹ کرتے اور وی ایف ایکس مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے، فلم کی زیادہ تر کہانی رشوت لینے اور دینے کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر میں ماہرہ خان کے بہت زیادہ مناظر نہیں دکھائے گئے لیکن ہدایتکار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ جب آپ فلم دیکھیں گے تو سمجھ آئی گی کہ ماہرہ خان کا فلم اہم کردار ہے ۔

نبیل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ خان جیسی بڑی اداکارہ کسی چھوٹے کردار کیلئے راضی ہی نہیں ہوتی، انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں اداکار جاوید شیخ کا کردار ایک سندھی پولیس کانسٹیبل کا ہے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ٹیمز ہیں جن سے لوگ یہ امید لگاتے ہیں کہ یہ اچھی فلم بنائیں گے تو اس لیے پر ذمہ داری زیادہ تھی ۔

فہد مصطفی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پولیس کے کردار مبنی فلم نہیں ہے پولیس کے کردار پر بہت فلمیں بنی ہیں لیکن ہم نے فلم کو پاکستانی انداز میں پیش کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے کریئر کی سب سی اچھی اور بڑی فلم ہے اور یہی میرے والد کو بھی لگتا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب شائقین ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھیں گے اس سے قبل دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے ۔

اس حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار فضا اور نبیل کے ساتھ کام کیا ہے لیکن دونوں نے میرا بہت خیال رکھا اور میرے یہ ایک بہترین فلم تھی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم سائن کرنے کی اہم وجہ فلم کی کہانی تھی جو کہ حقیقت سے ملتی جلتی ہے اور موجودہ حالات کی عکاسی کرے گی۔

نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد کو2021 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن کرونا وائرس کے باعث سنیما گھروں کی بندش کی وجہ سےتاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب اسے عید الضحیٰ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Mahira Khan

Fahad Mustafa

Quaid e Azam Zindabad

Tabool ads will show in this div