دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں 3 پاکستانی جامعات شامل

برطانوی ادارے کیو ایس کی عالمی درجہ بندی رپورٹ جاری

جامعات کی نئی عالمی درجہ بندی برائے 2023 میں پاکستان کی 3 یونیورسٹیاں ٹاپ 500 کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

برطانوی ادارے کیو ایس کی جانب سے جاری کی گئی عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کیمبرج یونیورسٹی ، اسٹینفورڈ یونیورسٹی ، آکسفورڈ یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی بلترتیب ایک سے لے کر 5 ویں نمبر پر موجود ہے۔

سب سے بہترین پاکستانی جامعہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ثابت ہوئی جو عالمی درجہ بندی میں 334 ویں نمبر پر ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی بھی دنیا کی 500 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ بنانے والی پاکستان کی دوسری یونیورسٹی بن گئی جو عالمی درجہ بندی میں 363ویں نمبرپربراجمان ہے۔

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدعلی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی 2022ء کی کارکردگی میں 15 درجے بہتری لائی ہے۔

فہرست میں جگہ بنانے والی تیسری یونیورسٹی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ہے جو عالمی درجہ بندی میں 390 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ایشیا کی سب سے بہتر یونیورسٹی کا اعزاز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا جو عالمی سطح پر 11 ویں نمبر پر رہی۔

QS World University Rankings

تبولا

Tabool ads will show in this div
Dr Rao Jun 11, 2022 10:55am
Our universities are among top universities of World but did you notice among total 500 you universities of World we hold lowest possible position it may be matter of pride for some but certainly its NOT AN ACHEIVEMENT to be proud of
Dr Rao Jun 11, 2022 10:57am
We are among top 500 universities but we hold lowest possible position it's may matter of pride for some but certainly its not an achievement

تبولا

Tabool ads will show in this div