ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

خچروں، گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد برقرار ہے، اقتصادی سروے

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں خچروں، گھوڑوں اور اونٹوں کی تعداد برقرار ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ میں مالی سال 22-2021ء کے دوران ملک میں لائیو اسٹاک کی کل تعداد کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ ہوگئی، جو اس سے پچھلے مالی سال میں 56 لاکھ تھی اور مالی سال 20-2019ء میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں ہر سال گدھوں کی کل تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خچروں کی تعداد رواں مالی سال کے دوران 2 لاکھ رہی یہ تعداد پچھلے 3 سالوں سے بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے، یہی حال گھوڑوں کا ہے جس کی 3 سال سے تعداد 4 لاکھ برقرار ہے، رواں سال اونٹوں کی تعداد 1 1لاکھ رہی جو 3 سال سے اتنی ہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گائے کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ ہوگئی ہے جو پچھلے مالی سال کے دوران 5 کروڑ 15 لاکھ تھی، اس طرح گائے کی تعداد میں تقریباً 19 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کے اضافے سے 4 کروڑ 37 لاکھ ہوگئی ہے جو پچھلے مالی سال میں 4 کروڑ 24 لاکھ تھی، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3 لاکھ زیادہ ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بکریوں و بکروں کی تعداد بھی رواں سال 8 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی ہے جو پچھلے سال 8 کروڑ 3 لاکھ تھی، اس طرح بکروں کی تعداد میں بھی 22 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

horse

donkey

camel

CATTLE MAREKT

LIVE STOCKE

تبولا

Tabool ads will show in this div
Syed Akhtar Ali Shah Jun 09, 2022 06:18pm
Report boht late nikla hai Gadhy to boht pehly tedad main zyada hain

تبولا

Tabool ads will show in this div