کراچی والوں کے لئے بجلی 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے دو مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں منظوری دی

گرمی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے کراچی کے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 6 روپے 49 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے دو مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں منظوری دے دی ہے، جولائی سے ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ اور جنوری سے مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپیہ 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے اپریل سے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی فی یونٹ 94 پیسے اور اور اکتوبر سے دسمبر2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں 45 پیسے فی یونٹ سستی بھی کی ہے۔

نیپرا نے فیصلے وفاقی حکومت کو بھجوا دیئے ہیں، وفاق حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کے بعد ان فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

load shedding

K ELECTRIC

Tabool ads will show in this div