مہنگائی25سے30 فیصد بڑھے گی،شوکت ترین نےخدشہ ظاہرکردیا

پی ٹی آئی دورمیں ساڑھے پانچ فیصد تک گروتھ پہنچائی

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی 25 سے 30 فیصد تک بڑھنے کا خدشتہ ظاہر کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے آٹا، گھی، کوئلہ ، ایل این جی سب مہنگا کردیا ہے، حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرنا ہے، روزانہ ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، صرف یہ ہی نہیں موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو منفی ظاہر کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی استحکام کی جانب سفر شروع کیا تھا، عمران خان کو دوست ممالک کے پاس اور آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت جانا پڑا۔

شوکت ترین کے مطابق جب ہماری حکومت تھی اس دوران ہماری گروتھ سال 2020 اور 2021 میں پانچ اشاریہ 75 تک پہنچ گئی تھی، ہماری کارکردگی سے پوری دنیا حیران رہ گئی تھی۔ ہماری گزشتہ دو سالہ معاشی پالیسی کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے، ہم نے 4.4 زرعی گروتھ کی ، جس سے ملک میں خوشحالی آئی۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں صنعتی گروتھ دو سال میں 7 فیصد رہی، جب کہ رواں سال مارچ کے مہینے ہمیں 22 فیصد گروتھ ہوئی، جو غیر معمولی تھی، ہم نے دو سال میں ساڑھے پانچ فیصد تک گروتھ پہنچائی، بھارت سے زیادہ گروتھ کا ہدف پہلی مرتبہ ہم نے حاصل کیا، جب کہ روں سال ہمارا ٹارگٹ 8 ٹریلین کا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترسیلات زر 32 ارب ڈالر تک پہنچنے، جس سے ہمارا موجودہ خسارہ 800 ملین کا رہ جاتا۔

GDP

SHAUKAT TARIN

BUDGET 2022-23

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div