لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کی مشکلات کم ہونی چاہیے، وزیراعظم

ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کيلئے مل کرکام کرنا ہے، وزیراعظم
Jun 09, 2022

وزیراعظم شہبازشریف کی زيرصدارت بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں وزارت توانائی حکام نے وزیراعظم لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا، اور بجلی کی طلب اوررسد کے اعداد و شمار سے متعلق بتايا گيا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال پوچھتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کيلئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کم ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک روز کمی کے بعد دوبارہ بڑھ گیا ہے اور ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار530 میگاواٹ ہوگیا ہے، بجلی کی پیداوار 20 ہزار170میگاواٹ اور طلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی۔

پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار254 ميگاواٹ بجلی پيدا کررہے ہيں، آئی پی پیز کی مجموعی پيداوار 11 ہزار 797 میگاواٹ ہے۔

اس کےعلاوہ ونڈ پاورپلانٹس 1 ہزار257 میگاواٹ،سولر پلانٹس سے پیداوار 119ميگاواٹ ، جوہری ایندھن سے 1 ہزار 236میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

load shedding

Shehbaz Sharif

power short fall

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div