بجلی کے شارٹ فال میں دوبارہ اضافہ
پیداوار20 ہزار170میگاواٹ اورطلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک روز کمی کےبعد دوبارہ بڑھ گیا ہے۔
پاورڈویژن کےمطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار530 میگاواٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار170میگاواٹ اور طلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 4 ہزار320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار254 ميگاواٹ بجلی پيدا کررہے ہيں۔آئی پی پیز کی مجموعی پيداوار 11 ہزار 797 میگاواٹ ہے۔
اس کےعلاوہ ونڈ پاورپلانٹس 1 ہزار257 میگاواٹ،سولر پلانٹس سے پیداوار 119ميگاواٹ ، جوہری ایندھن سے 1 ہزار 236میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
power short fall
تبولا
Tabool ads will show in this div