سیکیورٹی گارڈ کی غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد کے علاقے جی 6 فور میں ایک غیر ملکی خاتون کو اس کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کو اس کے گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ منگل کی رات تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا۔

تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکی خاتون کی سیکیورٹی پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

RAPE CASE

islamabad police

Tabool ads will show in this div