ہماری اولين ذمہ داری پاکستان کی سلامتی اورسيکیورٹی ہے،آرمی چيف

موجودہ جیواسٹریٹجک صورتحال میں ہمیں ہروقت تیاررہناہوگا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اورسيکیورٹی ہماری اولين ذمہ داری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ايس پی آر کے مطابق فارميشن کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چيف کا کہنا تھا کہ پاک فوج باوقار پروفيشنل ادارے کی حيثيت سے فرائض انجام ديتی رہے گی اور قومی سلامتی کا تحفظ مقدس فريضہ سمجھ کراداکرتی رہے گی۔

آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موجودہ جیواسٹریٹجک صورتحال میں ہمیں ہروقت تیاررہنا ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چيف کی زيرصدارت80ويں فارميشن کمانڈرزکانفرنس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آئی ايس پی آر کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو پیشہ ورانہ امور،سیکیورٹی چیلنجزاورجوابی حکمت عملی پربریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اعلیٰ ترین آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے پر زور دیا جبکہ آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حاصل کردہ کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

ISPR

ARMY CHIEF

Tabool ads will show in this div