دعا زہرا کے پولیس کو دیے گئے بیان میں اہم انکشافات
دعا زہرا نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس کے والد اسے مارتے اور ڈانٹتے تھے۔
دعا زہرا نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس کے والد اسے مارتے اور ڈانٹتے تھے۔
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق اس کے والد مہدی کاظمی کی درخواست نمٹادی ہے۔
دعا زہرا کو 5 جون کو چشتیاں سے بازیاب کرایا گیا تھا۔ عدالت کے روبرو پیش کرنے سے پہلے پولیس نے دعا زہرا کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔
دعا زہرا نے اپن ے بیان میں کہا تھا کہ اس کے والد گھر میں مارتے پیٹتے تھے، اسے اپنے والد کی ڈانٹ اور پٹائی سے بہت ڈر لگتا ہے۔
ظہیر سے دوستی سے متعلق دعا زہرا نے کہا کہ اس کی ظہیر سے دوستی پب جی کی وجہ سے ہوئی، ہم گیم کےچیٹ روم میں بات کرتےتھے اور وہيں نمبر کا تبادلہ ہوا۔
PUBG
DUA ZEHRA
تبولا
Tabool ads will show in this div