مزید چار ن لیگی اراکین معاونین خصوصی مقرر

دو اراکین کو ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید چار لیگی ارکان پارلیمنٹ کو معاونین خصوصی مقرر کر دیا ہے۔

ارکان قومی اسمبلی جنید انوار چوہدری، شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم اور سینیٹر حافظ عبدالکریم کا درجہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

چاروں معاونین خصوصی کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جب کہ دو اراکین کو ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

شیخ فیاض کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب اور جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت اور اخلاص سے نبھاتے ہوئے پاکستان بھر سے عوامی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

PM SHAHBAZ SHARIF

SPECIAL ASSISTANT

Tabool ads will show in this div