وزیراعظم کی میثاق معیشت کیلئے تمام جماعتوں کو دعوت

میثاق معیشت بنائیں اور قیامت تک لاگو کریں، شہباز شریف
<p>فوٹو : پی آئی ڈی</p>

فوٹو : پی آئی ڈی

وزیراعظم نے تمام جماعتوں کو میثاق معیشت بنانے کیلئے دعوت دیدی۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، آئیں اور اس پر دستخط کریں اور قیامت تک کیلئے اسے لاگو کردیں۔

اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں دی جانیوالی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سالہ منصوبوں کے اہداف کیلئے پروفیشنلز ٹیمیں کام کرتی تھیں، پاکستان بھارت سے ٹیکسٹائل میں آگے تھا، 90ء کی دہائی میں پاکستان کی روپے کی قدر بھارت اور بنگلہ دیش سے بہتر تھی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، یہ دونوں چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہميں مشوروں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، میثاق معیشت پر تمام اسٹیک ہولڈرز بیٹھ کر فیصلہ کریں، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، میثاق معیشت کے تحت ایسے اہداف طے کئے جائیں جنہیں تبدیل نہ کیا جاسکے، آئیں اس پر دستخط کریں اور قیامت تک کیلئے لاگو کردیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو زیادہ حصہ جاتا ہے، فیڈریشن کو صوبوں کیساتھ ملکر اقدامات کرنا ہوں گے، موجودہ حکومت میں لانگ ٹرم کام نہیں ہوسکتے، شارٹ ٹرم اور میڈیم ٹرم منصوبوں پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح 75 سال ضائع کردیئے، 500 سال مزید ضائع ہوجائیں گے، اس حکومت کی جتنی مدت ہے دن رات کام کریں گے، آج تیل اور گیس کیلئے پیسے نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی، رواں سال تیس لاکھ ٹن گندم برآمد کررہے ہیں، پاکستان سالانہ ساڑھے 4 ارب ڈالر کا پام آئل درآمد کرتا ہے، زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو زیادہ حصہ جاتا ہے، فیڈریشن کو صوبوں کیساتھ ملکر اقدامات کرنا ہوں گے، موجودہ حکومت میں لانگ ٹرم کام نہیں ہوسکتے، شارٹ ٹرم اور میڈیم ٹرم منصوبوں پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح 75 سال ضائع کردیئے، 500 سال مزید ضائع ہوجائیں گے، اس حکومت کی جتنی مدت ہے دن رات کام کریں گے، آج تیل اور گیس کیلئے پیسے نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ے کہ ہم نیوکلیئر طاقت بن گئے، ایگری کلچر، آئی ٹی، انڈسٹری میں نیوکلیئر پاور کیوں نہیں بن سکتے؟۔

Economy

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div