نوشکی میں فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق بی آر اے سے ہے، آئی ایس پی آر
Jun 07, 2022

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گردے مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو فورسز کے قافلوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پروڈ پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فورسز پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق کالعدم بی آر اے سے ہے، دونوں دہشت گرد خاران اور گرد و نواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبض سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، پکڑا گیا گولہ بارود دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

بلوچستان

ISPR

BRA ATTACK

Tabool ads will show in this div