اردو اور انگریزی کے ‘سفر’ پر ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ویڈیو دیکھیں
پروفیشنل ٹینس کھیلنا کیسا ہے؟کے سوال پر ٹینس اسٹار کا جواب
بھارتی ٹینس اسٹار اور معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اردو اور انگریزی کے “سفر” پر ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ جب لوگ آپ سے پوچھیں کہ ایک بچے اور 8 بیگز کے ساتھ سال میں 30 ہفتے سفر کرنا اور پروفیشنل ٹینس کھیلنا کیسا ہے؟.
جس پر بھارتی ٹینس اسٹار نے ایک خاتون کی آواز پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سفرنگ کا بہت شوق ہے، آئی لَو ٹو سفر، میں سفر کرکر کے ہی یہاں تک پہنچی ہوں، یہ بہت لَولی ہے، مے یو آل سفر۔
sania mirza
تبولا
Tabool ads will show in this div