نیب افسران کو اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب افسران کو اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد میں نورعالم خان کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام نیب افسران کو اثاثے ظاہر کرکے تنخواہ اورمراعات کی تفصيلات پیش کرنےکی ہدایت کردی گئی۔
نورعالم خان کا کہنا تھا کہ نیب جس طرح دیگرشہریوں سے تفصیلات مانگتا ہے خود بھی پیش کرے۔انھوں نے کہا کہ نیب کے ڈی جیز سمیت تمام افسران کے اثاثے ظاہر کئے جائیں جبکہ نیب افسران کواپنے فیملی ممبرز کے اثاثے بھی ظاہر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ سال 1999سے اب تک کے اثاثے پیش کیے جائیں گے۔
شبلی فراز نے سوال اٹھایا کہ اس ملک میں کرپشن ہوئی ہے،احتساب سےکسی کواختلاف نہیں،کیا نیب نے مجوزہ نیا قانونی بل اب تک دیکھا ہے؟۔انھوں نے مزید کہا کہ نئے قوانین کے تحت نیب کمزور ہوا ہے یا نہیں؟۔
نورعالم خان نے کہا کہ نیب اختیارات کم یازیادہ ہوئےہیں یہ بحث اسمبلی میں ہونی چاہيے، اسمبلی سےجوچیزہواس کوقانونی یاغیرقانونی قرارنہیں دیاجاسکتا، اگرکسی کوتحفظات ہیں توعدالت سےرجوع کیاجاسکتاہے۔