زرداری، حمزہ ملاقات؛ ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے، حمزہ شہباز

پیپلز پارٹی پہارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، شرجیل میمن، صوبائی وزراء علی حیدر گیلانی، حسن مرتضیٰ، عطا تارڑ ، ملک احمد علی اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور انتظامی امور باہمی تعاون سے چلانے پر غور ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط اور ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے، عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اور اسے ساتھ لے کر چلیں گے۔

ملاقات کے بعد سابق صدر کی جانب سے مہمان وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ظہرانے میں مہمانوں کی دیسی کھابوں سے تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں، جہاں وہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں، قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی تھی۔

ASIF ALI ZARDARI

cm punjab

HAMZA SHAHBAZ

Tabool ads will show in this div