نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

جج شیخ سجاد احمد نے سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی

لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی 16 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے بیوہ انجم امجد کو 3 برس میں رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹرانجم کی بیوہ نے احتساب عدالت میں پلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی۔

عدالت نے مزید کہا کہ سوسائٹی کی مالکن ان تین برسوں کے دوران ملک سے باہر نہیں جائیں گی اور اگر رقم کی واپسی میں قانون کے مطابق عمل نہیں ہوا تو فوری طور پر نیب عدالت کارروائی کرے گی۔

NAB

Tabool ads will show in this div