پوليس کوسوشل ميڈياجرائم کی روک تھام کيلئے تربيت دلوانے کا فيصلہ

ايف آئی اے سائبرکرائم کو مراسلہ بھيجا

لاہور پوليس کوسوشل ميڈيا جرائم کی روک تھام کيلئے تربيت دلوانے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔

سی سی پی او لاہوربلال صدیق نے ايف آئی اے سائبرکرائم کو مراسلہ بھيجا ہے جس ميں پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ کے لیے سہولت فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا موبائل ڈیٹا سےمتعلق پولیس اہلکاروں کو تربیت کرائی جائے اور کرائم ريکارڈ آفس کے اہلکاروں کی بھی تربيت کی جائے۔

اس ٹریننگ کے بعد پولیس اہلکار سوشل میڈیا کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

LAHORE POLICE

Tabool ads will show in this div