برٹنی اسپیئرزپربھی پسوڑی کا جادو چل گیا

امریکی گلوکارہ کے پاکستانی مداح خوشی سے نہال

برٹنی اسپیئرزکی حالیہ انسٹاپوسٹ نے ان کے پاکستانی مداحوں کے دل خوشی سے بھردیے ہیں۔

گو امریکی گلوکارہ نے پاکستان کے سُپرہٹ ’ پسوڑی’ پرڈانس مووز تو نہیں کیں لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ بات بھی خاصی قابل اطمینان تھی کہ گانا برٹنی کو بھی پسند ہے۔

مزیدپڑھیے:علی سیٹھی اور شائی گل کا ‘پسوڑی’ عالمی وائرل گانوں میں شامل

برٹنی نے انسٹاگرام پر ‘منی کچن’ نامی بھارتی ویڈیوکری ایٹر کی ایک ویڈیو شیئرکی، نام کے عین مطابق اس کچن میں چھوٹے چھوٹے برتنوں میں پکوان پکائے جاتے ہیں۔

کھلونے نما برتنوں میں شیف کو بھارت کی روایتی ڈِش بٹن ڈوسا بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کی خاص بات پس منظرمیں چلنے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین گانا پسوڑی ہے۔

دلچسپ بات اس پوسٹ پرعلی سیٹھی کا خوشی اورحیرت سے بھراتبصرہ ہے۔

برٹںی کی پوسٹ پر گانے کے کمپوزرزلفی نے بھی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ، ’ یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ ہمارا گانا ایسی جگہوں ، لوگوں اور ثقافتوں تک پہنچ چکا ہے جہاں پہلے ہماری موسیقی نہیں سنی جاتی تھی’۔

اس گانے کا جادو ہرگزرتے دن کے ساتھ مزید سرچڑھ کربول رہا ہے رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست پسوڑی کو علی سیٹھی اورڈیبیو کرنے والی شائی گل نے گایا، اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں یہ گانا تیسرے نمبر پررہا ۔

مزید پڑھیے:امریکی اسٹار بھی ‘پسوڑی’ کے دیوانے

گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اورکمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور رواں ایڈیشن کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسروالیکٹرو پاپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

Britney Spears

ali sethi

PASOORI

Tabool ads will show in this div