عمران خان نے ملکی مفادات کا انگوٹھیوں میں سودا کیا، مریم اورنگزیب

ہر کرپشن کا کھرا بنی گالہ جاکر ملتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی حرمت پر ہم کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ بی جے پی کی شرپسندی کی سخت مذمت کرتی ہوں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے ملکی مفادات کا انگھوٹیوں اور گھڑیوں میں سودا کیا۔ ایک طرف کرپشن ہورہی تھی تو دوسری طرف مافیا امیر ہورہا تھا، بنی گالہ میں کرپشن کے عملیات ہورہے تھے، چار سالوں میں مافیا کی جیبیں بھری گئیں، ہر کرپشن کا کھرا بنی گالہ جاکر ملتا ہے۔ انہوں نے ملکی مفادات کی قیمت 5 قیراط لگائی۔

انہوں نے کہا یہ نیا الیکشن مانگ رہے ہیں لیکن اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینا، الیکشن چاہتے ہیں تو استعفے دیں، اسپیکر آپکے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ استعفے نہیں دیتے لیکن اسی پارلیمنٹ سے مراعات اور تخواہیں لے رہے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کے دورہ ترکی کے حوالے سے اخبارات کو اشتہارات پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کا استحقاق ہے کہ وہ ملکی مفادات میں جو اشتہارات دینا چاہے دے سکتی ہے۔ وزیراعظم ترکی انکا ڈالا ہوا گند ساف کرنے گئے، انہوں نے ترکی جیسے ناراض کو ناراض کیا۔

انہوں نے کہا ان لوگوں نے چار سال میں تین ارب سے زئد کے اشتہارات دیے اوراسکی قیمت بھی ادا نہیں کرکے گئے جسے اب ہم ادا کررہے ہیں۔

اسلام آباد

INFORMATION MINISTER

federal minister

NEWS CONFRENCE

Tabool ads will show in this div