سندھ میں ویکسینیشن مہم کا آغاز

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کی جانب سے لگائے جائیں گے

سندھ میں 2 ہفتے کی کووڈ ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

صوبے میں آج سے شروع ہونے والی قومی مہم میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کی جانب سے لگائے جائیں گے۔

وزیرصحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ 90 لاکھ افراد اور 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو کرونا سے حفاظتی ٹیکے اور ویکسین لگائی جائے گی۔

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن نے بتایا کہ سندھ میں پہلے ،دوسرے اور بوسٹر ڈوز کے تقریبا 90 لاکھ لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ڈوز لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

صوبے میں اس مہم کے دوران 9701 ٹیکنیکل ٹیمیں حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ ان کے ساتھ 9701 سوشل ورکر اور ٹیم اسسٹنٹ شامل ہونگے۔

ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے لیے ٹیمیں سینٹر اور موبائل کی صورت میں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمیں صبح 9 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک فیلڈ اور مراکز صحت میں موجود ہونگی۔

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div