کراچی: سپرہائی وے پرپولیس کی کارروائی،4 مبینہ ملزمان گرفتار

گروہ میں خاتون سمیت 4 ملزمان شامل

کراچی میں گڈاپ پولیس نےسپرہائی وے پرواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرتےہوئے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گڈاپ پولیس کی کارروائی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔ گروہ میں خاتون سمیت 4 ملزمان شامل ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی 1 درجن وارداتوں میں ملوث تھے اور ان وارداتوں کے دوران 100 تولہ سے زائد سونا چوری کرچکے تھے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف چوری اورلوٹ مارکےدیگر10 مقدمات بھی سامنےآئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے نیلے رنگ کی گاڑی، چوری میں استعمال اوزار اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

Crime

Tabool ads will show in this div