نائجیریا: چرچ پر حملے میں 50 افراد ہلاک

مسلح افراد نےچرچ میں موجود افراد پر فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا

نائیجیریا میں کیتھولک چرچ پر حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کو ریاست اونڈو کے سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ میں جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا۔

نائیجیریا کے ایوان زیریں کے رکن اڈیلیگبی تیملیین نے کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اووو کے ایک اسپتال کے ایک ڈاکٹرنے بتایا ہے کہ 50 سے کم لاشوں کو اووو کے فیڈرل میڈیکل سینٹر اور سینٹ لوئس کیتھولک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں کی سرکاری تعداد جاری نہیں کی۔ اتوار کے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

نائیجرین صدرمحمد بوہاری نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ان کا ملک بیمار ذہنیت کے آگے ہار نہیں مانے گا اور جلد اس تاریکی سے روشنی کی طرف آئے گا۔

ادھر ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانس کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی ہے اور اسکی مزید تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں، انہوں نے اس اندوہناک واقعے میں متاثر ہونے والوں کیلئے دعائیں کی ہیں۔

nigeria

church attack

Tabool ads will show in this div