سری لنکا ویمن ٹیم کی آخری ون ڈے میں پاکستان کو شکست
سری لنکا ویمن ٹیم نے تيسرے ون ڈے ميں پاکستان کو ترانوے رنز سے شکست دے دی۔
سيريز دو ايک سے پاکستان کے نام رہی، آخری میچ کے دوران امپائر کا متنازع فيصلہ عميمہ سہيل کو ہٹ وکٹ پر آوٹ نہيں ديا۔
دورہ پاکستان ميں سري لنکا کو پہلي فتح مل گئی، آخری ون ڈے ميں لنکن ٹيم نے پاکستان کے ليے دو سو اکسٹھ رنز کا ٹارگٹ سيٹ کيا۔ کپتان چماري اتاپتو نے سنچری بنائی۔ ہدف کے تعاقب ميں پاکستان کي چار وکٹيں اڑتالس رنز پر گريں۔
عميمہ سہيل ہٹ وکٹ ہوئيں مگر فيلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار ديا، عميمہ چاليس اور عالیہ ریاض چھپن رنز بناسکيں۔ پاکستاني ٹيم ايک سو سڑسٹھ رنز پر آل آؤٹ ہوئي تو ميچ ترانوے رنز سے سری لنکا نے جيت ليا۔
اس سے قبل تی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا، تمام میچز کراچی کے مقامی کرکٹ کلب میں کھیلے گئے۔