کریڈٹ کے باوجود کرن جوہر کے خلاف کورٹ جاوں گا، ابرار الحق

کرن جوہر ‘نچ پنجابن’ کی چوری تسلیم کرچے ہیں

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ایک بار پھر اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

گلوکار ابرار الحق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مداح یہ سوال کررہے ہیں کہ آپ ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جارہے؟ تو بتادوں جی ہاں میں کورٹ جاوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ آپ نے یوٹیوب پر کریڈٹ دے دیا میں نے آپ کو گانا دیا ہی نہیں ہے تو فکر نہ کریں کورٹ میں ملاقات ہوگی۔

چند روز قبل دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کے ٹریلرمیں نچ پنجابن کی نقالی سامنے آنےکے بعد ابرار نے اپنی ٹویٹ میں گانے کے کاپی رائٹس فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا گیاہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دوں گا۔

ابرارکا کہناتھا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، گانے کے استعمال پرہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

بعدازاں ایک یو ٹیوبرکو انٹرویومیں ابرارالحق نے مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرن جوہراوربھارتی اداکارکشمیر کی آزادی کا نعرہ لگائیں تو اپنا گانا انہیں ’گفٹ ’ کردوں گا۔

تازہ ترین پیشرفت یہ ہے کہ کرن جوہرنے فلم کا گانا نچ پنجابن آج یو ٹیوب ریلیزکیا ہےجس میں ابرارالحق کو گانے کے بول اور میوزک کا مکمل کریڈٹ دیا گیا ہے۔

بھارتی فلم سازوں کی جانب سے پاکستانی گانوں کی نقل نئی بات نہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اس میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔

چند روز قبل ہی بھارفتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے گیت ‘بوہے باریاں’ کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا ہے۔

اسی طرح رواں برس ہی گلوکار شجاع حیدر کے 2017 کے گانے ‘پیرا وے پیرا’ کو چراکر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی نے نیا گانا بنا ڈالا تھا۔

Karan Johar

ABRAR UL HAQ

JugJugg Jeeyo

NACH PUNJABAN

Tabool ads will show in this div