سجل علی اور شہزاد رائے مکمل میوزک ویڈیو دیکھیں
پاکستان کے معروف گلو کار شہزاد رائے اور مشہور اداکارہ سجل علی کی مکمل میوزک ویڈیو ریلیز کردی گئی۔
شہزاد رائے اورسجل علی دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پر اپنے نئے گانے’تم ہو تو’ویڈیو شیئر کردی ۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں نے لکھا کہ مردوں کو نوکری نہ ملے تو وجہ پوچھتے ہیں، عورتوں کو نوکری ملے تو وجہ پوچھتے ہیں۔
کچھ دن قبل ہی اس بات کو بہت زیادہ سنا جا رہا تھا کہ سجل علی اور شہزاد رائے کسی خاص پروجیکٹ پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ عوام کو اس بات میں بہت دل چسپی تھی کہ یہ کس قسم کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔گانا ہے یا ڈرامہ یا فلم اس بات کا اندازہ کسی کو بھی نہیں تھا۔
لیکن گزشتہ روز شہزاد رائے اور سجل نے گانے کا ٹیزر شیئر کرکے بتایا تھا یہ ایک میوزک ویڈیو ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے گانے کی ایک جھلک بھی شئیر کی تھی تاہم آج یہ مکمل ویڈیو یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے ۔
مزید کہ اس گانے کی ویڈیو میں شہزاد اور سجل نے میاں بیوی کا کردار نبھایا ہے، اس گانے میں سجل نوکری کرنے کی خواہشمند ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے شوہر کا سہارا بننا چاہتی ہیں۔ لیکن شہزاد انہیں نوکری کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔