ہمارے ڈرامے بھارتی سیریلز کی طرح کیوں ہوگئے ہیں؟ مہرین جبار

فلمساز مہرین جبار پاکستانی ڈراموں سے نالاں ہوگئیں

فلمساز مہرین جبار نے پاکستانی ڈراموں پر بھارتی سوپ سیریلز کی نقالی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سنجیدہ اعتراضات اور سوالات اٹھادیے۔

مہرین جبار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے بیشتر ڈرامے بھارتی سوپ سیریلز کی طرح کیوں ہوگئے ہیں؟ خراب روشنی، نہ رکنے والی موسیقی، خواتین کے ڈرائر سے سیدھے کیے ہوئے بال، مردوں کے لیے وہی خش خشی داڑھی، ہر کوئی مسلسل صدمے میں ہے اور چیخ یا رو رہا ہے اور پھیلی ہوئی کہانی کی ہزار اقساط بن رہی ہیں ۔

خاتون فلمساز کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سنہری دور کی بھی یاد آگیا انہوں نے کہا کہ کہاں کھو گئے وہ لمحے؟

یاد رہے کہ مہرین جبار فلم اور ٹی وی کی پرڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں ،وہ جاوید جبار کی بیٹی اور گلوکار ،اداکار ہدایتکار یاسر اختر کی کزن بھی ہیں۔

Pakistani drama

MEHREEN JABBAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div