دنیا میں سب سے مہنگا اور سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں ہے؟
دنيا بھرميں روزبروز پيٹرول مہنگا ہورہا ہے اور عالمی معيشتيں پيٹرول کی قيمتيں کنٹرول کرنے ميں جتی ہوئی ہيں۔
اس وقت تيل اور گيس کے وسيع زخائر رکھنے والے ملک وينزويلا ميں پيٹرول صرف ساڑھے 5 روپے فی ليٹرميں دستياب ہے جبکہ ايران ميں ايک ليٹرپيٹرول 10روپےميں مل رہاہے۔
جنگ سے تباہ حال ملک شام ميں پيٹرول کی قيمت 63روپے فی ليٹر ہے جبکہ عراق ميں پيٹرول کی فی ليٹر قيمت 101روپے فی ليٹر ہے۔
قطر میں پيٹرول کی قیمت 113 روپے ، سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 122 روپے، دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 221 روپے فی لیٹر ہے۔
خطے کے ممالک میں افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 172روپے، بنگلا دیش میں 196 روپے فی لیٹر ، بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 264روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ چین میں پیٹرول کی قیمت 285 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
امریکا میں یہ قیمت 248 روپے فی لیٹر سے اوپر جا چکی ہے، نیوزی لینڈ میں پیٹرول 397روپے 47 پيسے فی لیٹر خریدا جاتا ہے جبکہ برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 423روپے 59 پيسے ہوچکی ہے۔
دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول 564روپے فی لیٹر ہے۔