وزیراعظم نے سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

احد چیمہ کو کرپشن الزامات پر فروری 2018ء میں گرفتار کیا گیاتھا

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کے استعفیٰ کی کاپی سامنے آگئی۔ احد چيمہ کو کرپشن کے الزام میں فروری 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ 2021ء میں ضمانت پر رہا ہوئے۔

سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کو تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ احد چیمہ کا استعفیٰ 4 جنوری 2022ء سے منظور ہوا ہے۔

سماء ٹی وی نے احد چیمہ کے استعفے کی خبر 24 اپریل کو دی تھی۔

ShahbazSharif

Ahad cheema

Tabool ads will show in this div