مسلح افواج داخلی و خارجی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مسلح افواج امن،داخلی و خارجی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہیں۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر کورس میں شریک افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مسلح افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری افواج عالمی امن کی کوششوں میں کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف ہماری بے مثال کامیابیوں کی بھی دنیا معترف ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ قابل تعریف کام کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج انتہائی اہم ریاستی ادارہ اور قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی ، خودمختاری اور سالمیت ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔ عظيم قربانيوں پر قوم اپنے ہیروز کی مقروض ہے۔

قبل ازیں گوادر میں ماہی گيروں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

شہبازشريف کا کہنا تھا کہ چين گوادر میں ماہی گیروں کیلئےسولر پینل فراہم کرے گا جبکہ ماہی گيروں کوبینکوں کے ذریعے بھی سولر پينل فراہم کئے جائیں گے۔

ISPR

ShahbazSharif

Tabool ads will show in this div