شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک جوان شہید

بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگرد حملے میں سپاہی عمران خان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے منگروتئی میں شہید ہونے والے 30سالہ سپاہی عمران خان کا تعلق جعفرآباد سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثرطریقے سے نشانہ بنایاگیا، دہشتگردوں خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ کل 2 جون کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں فوجی چوکی پر حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی حامد علی شہید ہوگئے تھے۔

ISPR

Tabool ads will show in this div