فیس بک کی دوسری اہم ترین شخصیت نے کمپنی چھوڑ دی

شیریل سینڈبرگ چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر فائز تھیں

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیریل سینڈبرگ نے کمپنی سے راہیں جدا کرلیں۔

وہ مارک زکر برگ کے بعد کمپنی کی دوسری اہم ترین پوزیشن پر فائز تھیں اورٹیکنالوجی کی دنیا میں ان کا شمار انتہائی ہائی پروفائل شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے اس اعلان کے بعد فیس بک کے شیئرز میں چار فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

شیریل سینڈ برگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کمپنی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں وہ اپنی توجہ فلاحی اور خیراتی کاموں پر مرکوز رکھیں گی۔ ان کے کمپنی سے جانے کے بعد میٹا کو اس کے اشتہارات کی سیل میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور روایتی حریف ٹک ٹاک کے ساتھ بھی اس کا مقابلہ مزید بڑھ جائے گا۔

کمپنی کو الوداع کہنے کے حوالے انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا جب 2008 میں وہ کمپنی کا حصہ بنی تھیں تو انہیں امید تھی کہ وہ اگلے پانچ برس تک اس کمپنی کا حصہ رہیں گی لیکن 14 برس بعد اب وقت آگیا ہے کے زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا جائے۔

جیویئر اولیوان جو کہ میٹا میں چیف گروتھ آفیسر کے عہدے پر کام کررہے ہیں انہوں نے سینڈبرگ کے جانے کے بعد ان کی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

شیریل سینڈبرگ نے فیس بک کو ایک ایسے وقت میں جوائن کیا تھا جب وہ ایک چھوٹی کمپنی تھی انہوں نے اپنی کاوشوں سے اس کے اشتہاری کاروبار کو منافع بخش پاور ہاؤس میں تبدیل کردیا جس کی بدولت کمپنی نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر جیسی نئی ایپس کا آغاز کیا۔

گزشتہ برس فییس بک نے 117 ارب ڈالر کے منافع کا اعلان کیا تھا اور کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ روزانہ دنیا بھر میں 2.8 ارب لوگ اس کی ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔

social media

technology

FACE BOOK

Meta

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div