جیلوں میں قیدیوں کی شکایات دورکرنےکیلیےموبائل ایپ متعارف
پنجاب کے محکمہ جيل خانہ جات نے قيديوں اوران کے لواحقين کی سہولت کے ليے موبائل ايپ متعارف کروا دی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں قيديوں سے نارواسلوک اور جيل ملازمين کی کرپشن کی شکايت پر درخواست جمع کرنے کی جھنجھٹ دور کردی گئی ہے۔
محکمہ جيل خانہ جات نے ايک موبائل ايپ متعارف کرادی ہے جس کو موبائل پرڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنی شکايت اس ايپ کے ذريعے بھجوا سکتے ہيں۔
آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سليم نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ اس ايپ پر 24 گھنٹے جب چاہيں شکايت کرسکتے ہيں اور ايپ پر درج کی جانے والی شکايت کا جواب بھی 24 گھنٹوں کے اندر ديا جائے گا۔ قیدیوں کے رشتہ داروں نے اس موبائل ايپ کو خوش آئند قرار ديا ہے۔
موبائل ايپ کےعلاوہ اگر کسی قيدی کو جيل ملازم کے خلاف شکايت کرنی ہوگی تو پنجاب کی جيلوں ميں لگے پی سی اوز سے ايک مخصوص بٹن کو دبا کر اپنا وائس ميسج ريکارڈ کروانے کی سہولت بھی موجود ہے۔