سائیکل یا تانگہ: پیٹرول مہنگا ہوتے ہی میمز کا طوفان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے پر جہاں عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں میمرز نے اسے ہنسی میں اُڑا دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی لوگ دلچسپ میمز تو شیئر کر ہی رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل بھی 30 روپے مہنگا ہوکر 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔

ٹوئٹر پر اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بننے والی میمز کا سیلاب آیا ہوا ہے، یہ میمز ناصرف صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہیں بلکہ سائیکل کی خریداری کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کےبعد سوشل میڈیا صارفین ردعمل دیکھیں

petrol

Petroleum Price

Memes

Tabool ads will show in this div