کریم نے فوڈ ڈیلیوری سروس بند کرنے کا اعلان کردیا
معروف آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے فوڈ ڈیلیوری سروس (کھانے کی ترسیل کا آپریشن) معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو عام لوگوں کے لیے جاری کردہ ایک بیان میں مقبول آن لائن ایپ کریم نے جمعہ (3 جون) سے کھانے کی ترسیل کا آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے صارفین کو “بہترین سروس فراہم کرنے” کی کوشش کی، تاہم، بدلتے ہوئے معاشی حالات کے ساتھ اب ہم پُراعتماد محسوس نہیں کرتے کہ وہ خدمت فراہم کرسکتے ہیں جس کے آپ کھانے کیلئے مستحق ہیں۔
کمپنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ لہٰذا ہم نے 3 جون بروز جمعہ سے کھانے کی ترسیل کی سروس کو معطل کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔
کریم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سواری کی خدمات جاری رکھے گی اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے اس میں مزید سرمایہ کاری بھی کرے گی۔
کمپنی نے فوڈ ڈیلیوری کیلئے اپنی سروس استعمال کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ‘‘جتنی جلدی ہوسکے’’ واپس آجائے گی۔