چینی بینک 2.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ پر رضامند ہوگئے، وزیرخزانہ

چین کے بینکوں سے ری فنانسگ کے معاملات طے پا گئے ہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چین کے بینک 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر متفق ہوگئے ہیں۔

اپنی توئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چینی بینکوں نے 15 ارب آر ایم بی (چینی کرنسی) کی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق کیا گیا ہے، یہ رقم 2 ارب 30 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے معمول کی منظوریوں کے بعد اس رقم کی جلد ہی آمد متوقع ہے۔ اس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ نے چند روز قبل چین اور سعودی عرب سے مالی امداد ملنے کا عندیہ دیا تھا۔

دریں اثنا وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سےآل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کےوفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یسوسی ایشن کا وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زیورات کی برآمدات بڑھاکرمعاشی استحکام ميں کردارادا کیا جائے، نئےبجٹ میں ریلیف دينے پرغور کريں گے۔

federal government

finance minister

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div