بجلی کے اوسط ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ
اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا، نیپرا
نیپرا نے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا، اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے اوسط ٹيرف ميں 7.91 روپے فی يونٹ اضافہ کردیا جس کے بعد فی یونٹ اوسط ٹیرف 16.91 روپے سے بڑھ کر 24.82 روپے فی يونٹ ہوگيا۔
نیپرا کے مطابق نئے اوسط ٹیرف کا اطلاع وفاقی حکومت کے نوٹيفکيشن کے بعد ہوگا، بجلی کمپنيوں نے ملٹی ايئر ٹيرف کیلئے درخواستيں دی تھيں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کی وجہ روپے کی قدر ميں کمی اور ايندھن کی لاگت ميں اضافہ ہے، آئی پی پيز کو دیئے جانیوالے کيپيسٹی چارجز بھی اضافے کی وجہ ہيں۔
nepra
electricity prices
تبولا
Tabool ads will show in this div