موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے منفی کردی

مقامی اورغیرملکی کرنسی کی صورت حال غیر مستحکم قرار

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لُک جاری کردیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے آؤٹ لُک میں پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ بی تھری قرار دی ہے، اس کے علاوہ موڈیز نے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال بھی غیر مستحکم قرار دے دی ہے۔

پاکستان اپنی تاریخ کے سخت ترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، حکومت نے قرض کے معاہدے کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کررکھا ہے، اس مقصد کے لیے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پر 30 روپے فی لیٹر بڑھائی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے چین اور سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں اور عالمی اداروں سے بھی قرض کے حصول کے لئے بات کی ہے۔

moody

Tabool ads will show in this div