کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آج بروز جمعرات 2 جون کو مطلع ابر آلود رہے گا۔

میٹ آفس کے مطابق شہر قائد میں آج موسم گرم رہے گا، جب کہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائيں چل رہی ہيں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

محکمے کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوامیں آج بروز جمعرات 2 جون کو بعض مقامات پر تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت تینتالیس، لاہور میں چوالیس اور بہاولپور میں پینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں دادو اور نواب شاہ میں پارہ سینتالیس کو چھونے کی توقع ہے، بلوچستان میں تربت،نوکنڈی میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقاما ت پر آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: بگروٹ 06، استور 04،بابوسر، گلگت 01، خیبر پختونخوا: پٹن03، کالام 01،

پنجاب کی بات کی جائے تو راولپنڈی (شمس آباد 04) ،مری02 اور چکوال میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47 ،دادو، شہید بینظیرآباد 46 ،سبی اور موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

MET OFFICE

karachi weather

RAIN.

Tabool ads will show in this div