واٹس ایپ اب کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے نئے فیچر پر کام جاری ہے

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنی ایپ میں متعدد نئے چیٹ فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم اس میں سے ایک فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے اہم اور بڑا فیچر قرار دیا جارہا ہے۔

ویب انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اب ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ذریعے پروفائل تصویر کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرانے پر کام کررہا ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کیلئے قابل استعمال بنادیا جائے گا۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ورژن پر کسی بھی تصویر یا وائس نوٹ پیغام کو صرف ایک بار دیکھنے یا سننے کا فیچر لانے پر بھی کام کر رہی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اب صارفین ڈیسک ٹاپ پر بھی یہ فیچر استعمال کر سکیں گے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو بھیجی گئی تصویر یا وائس نوٹ پر ‘ویو یا لسن ونس’ کی سیکیورٹی لگادیں۔

whatsapp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div