میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، فرحان جونیجو

گرفتاری کے بعد کاروبار بری طرح متاثر ہوا، فرحان جونیجو
Jun 01, 2022

200 rupay ka joota chori - Police ne chor ki talash shuru kardi - SAMAA TV

نیشنل کرائم ایجنسی سے کلین چٹ پانے والے فرحان جونیجو کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد کئی دن تک میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔

لندن میں سماء کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو میں فرحان جونیجو کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد میرا بزنس بری طرح متاثر ہوا، میرے خاندان کے افراد کو بھی ملوث کیا گیا۔

فرحان جونیجو کا کہنا تھا کہ لندن میں اپنا بزنس چھوڑ کر پاکستان خدمت کے جذبے سے گیا تھا، میرے خلاف کیس خالصتا سیاسی تھا، مجھ پر “فرنٹ مین” ہونے کے الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کو بغیر وکیل کے انٹرویو دیا، ایجنسی سے کوئی شکایت نہیں ، ایجنسی نے طویل تحقیقات کے بعد مجھے مکمل بےگناہ قرار دیا۔

فرحان جونیجو کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور فواد چوہدری نے عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی مجھے مجرم قرار دے دیا تھا، عمران خان دوسروں کی بات پر نہ چلیں تو ان کیلئے بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ فرحان جونیجو کو 17 ستمبر 2018 کو منی لانڈرنگ کے الزام میں برطانیہ میں گرفتار کیا گیا تھا،این آئی سی نے فرحان جونیجو کے خلاف 8 ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے حوالے سے چار سال تحقیقات کی تھی۔

پاکستان میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سابق سربراہ شہزاد اکبر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا تھا جبکہ نیشنل کرائم ایجنسی کو فرحان جونیجو کے خلاف شواہد بھی اے آر یو نے مہیا کئے تھے۔

farhan junejo

NCI

ARU

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div