فسادی مارچ اور شرپسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ رانا ثناء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے فسادی مارچ کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فسادی مارچ اور شرپسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اور اورالاؤنسز پنجاب پولیس کے برابر کرنے جبکہ پولیس اور ایف سی کو مزید مالی،تکنیکی وسائل، لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

پولیس کےلیے شہداء پیکج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفور ادا کرنے جبکہ ایف سی کی تنخواہیں،الاؤنسز،شہداء پیکیج کے پی پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

RANA SANA ULLAH

islamabad police

Tabool ads will show in this div