یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

گھی 208 اور تیل 213 روپے مہنگا ہوگیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت 208 روپے تک اضافے کے بعد 555 روپے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل فی لیٹر 213 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد کوکنگ آئل 605 روپے فی کلو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

prices

cooking oil

Utility Stores

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div