علی ظفر کے 11سال پرانے گانے’جھوم’کی پاکستان بھارت میں دھوم

گلوکار نے اپنے گیت”جھوم“کی کہانی بیان کردی

گلوکارواداکار علی ظفر نے اپنے مشہور زمانہ گیت “ جھوم“ کی وجہ تخلیق بیان کردی۔

علی ظفر نے اپنے گیت کی ری مکس ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ان کے بھارتی مداحوں کو گانے پر رقص کرتے دکھایاگیا ہے۔

علی ظفر نے وڈیو کی تفصیلات میں لکھا کہ تو یہ ہے“جھوم“ کی کہانی جو ایک ایسا گانا جس کا بخار آج کل ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2011 میں جب میں ہندوستان میں فلم میرے برادر کی دلہن کی شوٹنگ کررہا تھا تو میں نے اپنا تیسرا البم“جھوم“ریلیز کیا تھا۔

علی ظفر نے بتایا کہ میں نے اپنے ذہن میں ایک سادہ سوچ کے ساتھ ٹائٹل ٹریک لکھا اور کمپوز کیا،کہ اگر کل میں مر جاؤں تو کیا لکھوں گا، خیر میں اس وقت میں خوشی اور حیرانی ملے جلے جذبات کے ساتھ زندگی کے اس خوبصورت تجربے سے گزرہا تھا جب ہم اپنے پہلے بچے اذان کا انتظار کررہے تھے، میں نے اپنے جذبات کو سمیٹا اور لکھنا شروع کیا اور الفاظ برسنے لگے۔

Ali Zafar

Tabool ads will show in this div