پنجاب اسمبلی:اپوزیشن لیڈرکیلئے پی ٹی آئی نے ناموں پرغورشروع کردیا

دو نام بھی سامنے آگئے

صوبائی اسمبلی پنجاب میں اپوزیشن رہنما لانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

پنجاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی تعیناتی کے بعد پارلیمانی امور فعال ہونا شروع ہوگئے ہیں، اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کیلئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مشاورت کیلئے میٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزادر اور راجہ بشارت کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے، تاہم اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کے مطابق پنجاب ميں ايسی اپوزيشن ہوگی کہ حکومت کو سمجھ آجائے گی۔

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

PUNJAB ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div